i بین اقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہتازترین

May 16, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ مشرق وسطی کے آخری مرحلے میں ابوظہبی پہنچے جہاں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ان کا شاندار استقبال کیا۔صدارتی محل پہنچنے پر ٹرمپ کو روایتی قبائلی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد صدر ٹرمپ کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی۔متحدہ عرب امارات اور امریکا کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس شراکت داری کا آغاز ہوگیا۔ یو اے ای میں ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جائیں گے جنہیں امریکی کمپنیاں آپریٹ کریں گی۔ اس موقع پر اماراتی صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد کے ہمراہ شیخ زاید مسجد کا دورہ بھی کیا د ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ۔

(قصر الوطن ) ابوظہبی کے صدارتی محل میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ دوستی مزید بڑھے گی اور مضبوط ہوگی، انہوں نے یو اے ای کے 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے رہنما مصنوعی ذہانت (AI) میں عالمی لیڈر بننے کے خواہاں ہیں، اس مقصد کے لیے امریکہ اور یو اے ای کے درمیان ابتدائی معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت یو اے ای ہر سال این ویڈیا (Nvidia) کی 5 لاکھ جدید AI چپس درآمد کرے گا۔یہ معاہدہ یو اے ای میں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر اور AI ماڈلز کی تیاری کے لیے اہم سنگِ میل ہے تاہم امریکی حکومت کے بعض ادارے اس معاہدے پر قومی سلامتی سے متعلق تحفظات رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی