i بین اقوامی

امریکہ،واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 700 عمارتیں خاکستر ، 64 ہزار افراد کا انخلاتازترین

August 04, 2026

واشنگٹن کے مضافات میں جنگلاتی آگ نے تیسرے دن بھی کم از کم 700 عمارتوں کو خاکستر کردیا اور 64 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ واشنگٹن کے علاقے اسپوکین میں آگ کو امریکا میں اولین ترجیح کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ بشمول خشک سالی کا شکار پیسیفک نارتھ ویسٹ، جہاں کئی ہفتوں سے وسیع پیمانے پر جنگلاتی آگ جل رہی ہے جس سے وسیع خطہ میں ہوا کا معیار خراب ہو رہا ہے۔شہر کے شمالی کنارے پر ہفتے کے روز بھڑکنے والی آگ کے بعد سے واشنگٹن کے علاقے اسپوکین میں 8,000 ایکڑ سے زیادہ رقبہ جل گیا ہے۔فائر زون کی ویڈیو فوٹیج میں درختوں کی چوٹیوں سے دھوئیں کے ایک میل لمبے ستون کو دکھایا گیا جبکہ ہوائی جہاز کے ٹینکرز سرخ رنگ کے کیمکل سے آگ بجھانے کی کوشش کررہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی