i بین اقوامی

انگلینڈ‘ سفید فام نوجوان کے قتل کیخلاف احتجاج، 11 پولیس افسران زخمیتازترین

June 04, 2026

انگلینڈ میں 18 سالہ سفید فام نوجوان ہینری نوواک کے قتل کے خلاف دائیں بازو کے حامیوں کے احتجاج کے سبب 11 پولیس افسران زخمی ہو گئے جبکہ سو مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔برطانیہ کے وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے اپنے بیان میں ہنری نوآک کی گرفتاری کے واقعہ کو پریشان کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کی ویڈیو دیکھی ہے جو کہ دہشت ناک ہے،انڈی پینڈینٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کو معاملہ کی تہہ تک جانا چاہیے۔کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ نسل پرستی کے الزامات کا بھی جواب تلاش کرنا ہوگا۔دوسری جانب انگلینڈ میں ہیمشائر اینڈ آئل وائٹ چیف کانسٹیبل الیکسز بون نے اٹھارہ برس کے ہنری نووآک کی گرفتاری پر معافی مانگ لی۔ واضح رہے کہ نووآک کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی جبکہ وہ یہ کہتا رہ تھا کہ اسکا دم نکل رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی