i بین اقوامی

اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہونگے لیکن امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت پر شکوک ہیں، ایرانتازترین

April 10, 2026

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں فعال طور پر شرکت کرے گا تاہم امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت کے سبب گہرے شکوک و شبہات باقی رہیں گے۔ ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی نائب صدر نے کہا کہ امریکا اوراسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے عبوری جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی ستائش کی گئی ہے۔ محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ایران اسلام آباد مذاکرات میں پوری اتھارٹی کے ساتھ شریک ہوگا اوران مذاکرات کا ہدف اپنی فوجی کامیابیوں کوسفارتی طور پر مزید تقویت دینا ہوگا۔ نائب صدر نے مزید کہا کہ جنگ کیان 40 دنوں میں ایران نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، یہ جنگ اسٹریٹیجک حکمت عملیوں میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کے لیے فیصلہ کن موڑ ہے، قوم کے عزم نے دشمن کوسیاسی اور سکیورٹی محاذوں پر تاریخی شکست دی۔نائب صدر محمد رضا عارف نے ایرانی عوام کے مظاہروں کو سوفٹ پاور قراردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی