اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات عالمی منڈی پر پڑنے لگے، جہاں پیر کے روز خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 76.37 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جب کہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریبا دو ڈالر بڑھ کر 75.01 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔یہ اضافہ جمعہ کو تیل کی قیمت میں سات فیصد اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران کی ممکنہ جنگ کی صورت میں مشرقِ وسطی سے تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے عالمی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی