i بین اقوامی

اسرائیل کی فوج تھک چکی، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کا الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو بھی فوج میں بھرتی کرنے کا مطالبہتازترین

March 27, 2026

اسرائیل میں اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ بغیر کسی حکمت عملی کے بہت کم فوجیوں کو جنگ میں بھیج رہی ہے۔عبرانی زبان میں اپنے ویڈیو بیان میں یائر لیپڈ نے دعوی کیا کہ اسرائیل کی فوج اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت تک پہنچ چکی ہے اور حکومت میدان جنگ میں فوجیوں کا خون بہنے دے رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت حکمتِ عملی اور ضروری وسائل کے بغیر اور بہت کم فوجیوں کو ایک بڑے محاذ جنگ میں بھیج رہی ہے۔ ریزرو فوجی تھک چکے ہیں اور اب وہ ہمارے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔یائر لیپڈ نے حکومت سے الٹرا آرتھوڈوکس حریدیم یہودیوں کو بھی فوج میں بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ یہودیوں کو وہ گروہ ہے جو مذہب کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور سنہ 1948 کے بعد سے ہی انھیں لازمی فوجی خدمات سے مستثنی رکھا گیا ہے۔یائر لیپڈ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے سربراہ جنرل ایال زمیر نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی فوج ٹوٹنے کے قریب ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی