i بین اقوامی

اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلانتازترین

August 06, 2026

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہیکہ فوج غزہ میں اپنی پیشگی کارروائیاں جاری رکھے گی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے دورے کے دوران کہا کہ ہم نے حماس کو نمایاں طور پر کمزور کیا ہے اور سکیورٹی کی صورتحال کو تبدیل کر دیا ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں پیشگی کارروائیاں جاری رکھیں گے، خطرات کا خاتمہ کریں گے اور اسرائیلی آبادیوں اور شہریوں کا دفاع کریں گے۔اسرائیلی آرمی چیف نے مزید کہا کہ اس کی ایک واضح مثال حماس کے عسکری ونگ کی خصوصی فورس "نخبا" کے اہلکاروں اور 7 اکتوبر کے حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں شریک افراد کا تعاقب ہے۔اسرائیلی آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل بورڈ آف پیس کے غزہ نمائندے نکولائے ملادینوف نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں حماس کو غیرمسلح کرنے اور غزہ کا انتظام شہری حکومت کے حوالے کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورڈ آف پیس کے نمائندے نے معاہدے پر پیش رفت کے دوران اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ غزہ پر اپنے حملے روک دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی