i بین اقوامی

اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکمتازترین

May 29, 2026

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ کی 70 فیصد زمین پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسرائیلی وزیرِاعظم نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک غیر قانونی اسرائیلی بستی میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو غزہ کے مزید حصوں پر قبضہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ پہلیہم نے غزہ کی 50 فیصد زمین قبضے میں لی پھراس کے بعد 60 فیصد، اب میرا حکم ہے کہ 70 فیصد غزہ پر قبضہ کیا جائے۔واضح رہے کہ غزہ کی آبادی پہلے ہی ساحلی پٹی کے ایک نہایت چھوٹے حصے تک محدود کی جا چکی ہے۔اسرائیل اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اپنی جنگ کے دوران تباہ حال ہونے والی اس ساحلی پٹی کے اندازا 64 فیصد حصے پر موثر کنٹرول رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی