i بین اقوامی

اسرائیلی صدرکمزورشخص ہے، نیتن یاہو وزیراعظم نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود بھی نہ ہوتا: ٹرمپتازترین

March 16, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو کمزور آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو وزیر اعظم نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود بھی نہ ہوتا۔اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے اسرائیلی صدر ہرزوگ کو کمزور اور غیر مثر شخص قرار دیا اور کہا کہ وہ معافی کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے اسے نیتن یاہوکے سر پر لٹکا رہے ہیں، انہوں نے نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار کیا ہے۔ٹرمپ نے نیتن یاہو کی تعریف کرتے ہوئے کہا اگر نیتن یاہو وزیر اعظم نہ ہوتا تو شاید آج اسرائیل ہی موجود نہ ہوتا، میں مکمل طور پر نیتن یاہوکے ساتھ ہوں۔جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے خیال میں کوئی اور رہنما وہ کامیابیاں حاصل کرسکتا تھا جو انہوں نے اور نیتن یاہو نے مل کر حاصل کی ہیں، تو انہوں نے جواب دیا میرا خیال ہے نہیں۔ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا دیگر ممالک بھی اس میں حصہ لیں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ کم از کم آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے معاملے میں ایسا ہوسکتا ہے۔ یہ ممالک تمام تیل وہیں سے حاصل کرتے ہیں جبکہ ہمیں اس آبنائے سے کچھ نہیں ملتا اس لیے انہیں اس میں حصہ لینا چاہیے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی سطح پر کچھ ہو رہا ہے، تو انہوں نے کہا کہ ہاں ہم ان سے بات کر رہے ہیں مگر میرے خیال میں وہ تیار نہیں، تاہم وہ اس کے قریب ضرور ہیں۔تاہم انہوں نے بات چیت کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جبکہ مزید کوئی تفصیل بھی نہیں دی۔ایران کے وزیر خارجہ اس سے قبل اس امر کی تردید کر چکے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ سب سے پہلے تو کوئی یہ نہیں جانتا کہ آپ کس سے ڈیل کر رہے ہیں کیونکہ ان کی زیادہ تر قیادت تو ماری جا چکی ہے۔ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای سمیت درجنوں ایرانی حکام 28 فروری کو امریکہ و اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ابتدائی حملوں میں مارے گئے تھے۔امریکی صدر نے اس امر پر بھی اصرار کیا کہ وہ ڈیل کرنے کے لیے بے قرار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی