بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا۔ میڈیارپورٹ مطابق بھارتی سول ایوی ایشن کے وزیر نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔تحقیقات ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کر رہا ہے، حکومت تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی بنا رہی ہے۔ اعلی سطح کی کمیٹی مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 241 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی