i بین اقوامی

بھارت، جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں ارنب گوسوامی کیخلاف مقدمہ درجتازترین

May 21, 2025

بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی پر جھوٹی معلومات پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کروایا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مدعی کے مطابق امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی نے دانستہ طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کی مجرمانہ منصوبہ بندی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی