بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مودی سرکار نے صرف ہندوں کے لیے جاب پلیٹ فارمز متعارف کرادیا۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی سرکارنے بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف منظم معاشی جنگ چھیڑ دی، بھارت میں ہندوں کے لیے مخصوص نوکریوں کے پلیٹ فارمز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ بھارتی مسلمانوں کو نوکریوں سے محروم رکھنے کیلئے 'کال ہندو' کے نام سے ایپ متعارف کرا دی گئی، کال ہندو ایپ صرف ہندو امیدواروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے۔'کال ہندو' پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب مہاراشٹرا کے وزیر منگل پربھات لوڈھا نے کی۔کال ہندوایپ کے موجد ویشال دوروفے کے مطابق ہمارا ہندو سماج سب سے آگے ہونا چاہیے، ویشال دوروفے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے سابق رکن ہیں، کال ہندوایپ صرف ہندو امیدواروں کو ملازمت فراہم کرتی ہے۔
'کال ہندو' ایپ میں 'ہندو زون'، 'ٹریوو ہندو' اور 'ہندو منڈی' جیسے سیکشن شامل ہیں، ہندوں کے لیے مخصوص ملازمت کے پلیٹ فارمز کا مقصد مسلمانوں کامعاشی بائیکاٹ کرنا ہے۔انتہا پسند بی جے پی رہنما نیتیش رانے اور ٹی راجہ سنگھ نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی حمایت کی، ویشال دوروفے کی جانب سے ایپ بنانا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔بھارت کے آئین کا آرٹیکل 15 مذہب کی بنیاد پر امتیاز سے منع کرتا ہے، 'کال ہندو' پلیٹ فارم میں صارفین کو آدھار کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی ضرورت ہے، 'کال ہندو' پلیٹ فارم کا مقصد صرف بھارتی ہندوں کے لیے روزگار کی فراہمی کو فروغ دینا ہے۔بھارت میں مذہب کی بنیاد پر ملازمتوں کی فراہمی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں، کال ہندو ایپ کا مقصد بھارت میں مذہبی امتیاز کو فروغ دینا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی