i بین اقوامی

بھارت، منی پور میں پھر کشیدگی، افراتفری، پولیس کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 10 زخمیتازترین

February 09, 2026

بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر کشیدگی اور افراتفری میں اضافہ ہوگیا ۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق 5 اور 6 فروری کو سیاسی تبدیلی کے بعد مظاہروں نے تشدد اور جھڑپوں کی شکل اختیار کر لی، کوکی قبائل نے اکثریتی ضلع میں امپھال چورا چند پور روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔سکیورٹی فورسز نے سیدھی گولیاں چلا دیں، 2 افراد ہلاک جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے، ہندو قوم پرستی اور ریاستی بھرتیوں میں ترجیحی پالیسیوں نے نسلی تنا کو مزید بڑھایا۔منی پور بھی ناگا لینڈ اور میزو رام جیسی نظرانداز کی گئی شمال مشرقی ریاستوں میں شامل ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی