i بین اقوامی

بھارت، ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 11 ہوگئیں، ہزاروں بے گھر،سکول بندتازترین

August 04, 2026

بھارت کی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے وزیراعلی وی ڈی ستھیسان نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ریاست میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تقریبا 7,700 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے 275 امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔شدید بارشوں کے باعث ریاست بھر میں متعدد سکول بند کر دیئے گئے ہیں، دوسری جانب ریاست کرناٹک میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے میاں بیوی اور ان کا بیٹا ہلاک ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی