i بین اقوامی

بھارت‘ تویشا شرما کیس، مرکزی ملزم کے دوست کا اہم گواہ پر حملہ، عدالت میں گواہی سے روکنے کی کوششتازترین

June 02, 2026

بھارت میں حال ہی میں توجہ کا مرکز بننے والے تویشا شرما پراسرار موت کیس کے ایک اہم گواہ پر مبینہ طور پر ملزم شوہر سمرتھ سنگھ کے دوستوں نے حملہ کر دیا۔گواہ نیرج ڈوبے نے الزام لگایا ہے کہ 30 مئی کو چند افراد نے مجھے گھیر کر عدالت میں گواہی دینے سے روکنے کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیس کا اہم گواہ نیرج ڈوبے ملزم سمرتھ سنگھ کے گھر کے قریب سیلون چلاتا ہے، نیرج نے بتایا کہ 4 سے 5 افراد نے مجھ سے پوچھا کہ میں کیس میں گواہ کیوں ہوں؟ مجھ سے بدزبانی کی اور دھمکیاں دیں، مزاحمت پر مجھ پر حملہ بھی کیا گیا۔واقعے کے بعد نیرج ڈوبے نے کٹارا ہلز تھانے میں شکایت درج کروا دی ہے، پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج ڈوبے کا کہنا ہے کہ مجھے جان کا خطرہ ہے اور میں نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔واضح رہے کہ 12 اپریل کو تویشا شرما اپنے سسرال میں مردہ پائی گئی تھی۔تویشا کے اہلِ خانہ نے اس کے شوہر سمرتھ سنگھ اور ساس گیری بالا سنگھ سابق سینئر جج پر جہیز کے لیے ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔کیس کے دونوں مرکزی ملزمان گرفتار ہیں جبکہ پولیس نے حال ہی میں انہیں جائے وقوع پر لے جا کر واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی