i بین اقوامی

بھارتی حملوں پر پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، کئی ائیرپورٹس بندتازترین

May 07, 2025

بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستان کی جانب سے بھرپور اور منہ توڑ جواب کے بعد بھارت کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور کئی بڑے ائیر پورٹس بند کر دئیے گئے ۔ رات کے اندھیرے میں کیے گئے بھارت کے حملے کے بعد کشیدہ صورت حال کے باعث بھارت نے اپنے ہوائی اڈوں سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا۔بھارت کے متاثرہ ہوائی اڈوں میں ریاست ہماچل پردیش کا دھرم شالہ ائیرپورٹ ، لیہہ، جموں اور سری نگر ائیر پورٹس، پنجاب میں امرتسر اور چندی گڑھ ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ راجکوٹ، بھج، جام نگر اور بیکانیر میں پروازیں متاثر ہوئیں، بھارتی ائیر لائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کے حوالے سے عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی