i بین اقوامی

بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروفتازترین

June 05, 2025

بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف ہے جب کہ پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھی بھارتی حکومت کو شرم نہ آئی۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ساکھ بحال کرنے کا ڈرامہ رچا کر بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جانے لگا، واشنگٹن میں موجود اعلی سطحی بھارتی وفد کے غیر سنجیدہ رویہ پر بھارتی عوام سیخ پا ہیں۔بھارت کا اعلی سطح وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد واشنگٹن پہنچا ہے، بھارت کے اعلی سطح وفد کی قیادت ششی تھرور کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ اعلی سطحی وفد میں شامل سینئر سیاست دان ششی تھرور محفل میں گانے گا کر وقت ضائع کرتے رہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، بھارتی عوام کی جانب سے ششی تھرور اور دیگر وفد اراکین کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔بھارتی عوام نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ عالمی برادری کے سامنے اپنی ساکھ بہتر کی جائے مگر وفد گانے گا رہا ہے، عوامی ٹیکس کا پیسہ ملک کیلئے ہوتا ہے مگر غیر ضروری تقریبات میں خرچ ہو رہا ہے۔بھارتی عوام نے کہا کہ پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گرد اب بھی آزادانہ گھوم رہے ہیں، جبکہ مودی سرکار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے، مودی سرکار کے نمائندے دنیا بھر میں سرکار چرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں۔بھارتی عوام نے کہا کہ مودی سرکار کی نااہلی کے باعث پہلگام کے متاثرین انصاف کی حصولی سے محروم ہے، بھارتی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بین الاقوامی سطح پر ساکھ ختم ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی