i بین اقوامی

بھارت،ریلز بنانے کا جنون جان لے گیا، 19 سالہ لڑکی تیز رفتار بائیک سے گر کر ہلاکتازترین

April 15, 2026

بھارت میں 19 سالہ لڑکی تیز رفتار بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے کے شوق میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔بھارتی میڈیا رپو رٹس کے مطابق یہ خوفناک حادثہ غازی آباد شہر میں پیش آیا جس میں لڑکی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی جب کہ اس کا دوست تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت اقرا کے نام سے ہوئی اور اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر اس کا دوست ہاشمی نامی نوجوان موجود تھا جو ویڈیو بنارہا تھا۔پولیس کے مطابق حادثے سے چند لمحے پہلے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اقرا کو موٹر سائیکل کو تیز رفتاری میں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دونوں نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنے ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے اقرا کو مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہیکہ اقرا 12ویں جماعت کی طالب علم تھی اور پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی تھی جب کہ دونوں نوجوان کو بغیر بتائے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی