جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ہونیوالے ریاستی انتخابات میں سپر اسٹار سے سیاست دان بننے والے سابق معروف تامل اداکار جوزف وجے کی نوخیر جماعت تامیلاگا ویٹری کازگام (ٹی وی کے) نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں بلاک بسٹر کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری 2024 میں بنائی گئی و جے کی جماعت ٹی وی کے تامل ناڈو میں 234 میں سے108 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، اکثریت کے لیے انہیں118 نشستیں درکار ہیں۔اس الیکشن میں ٹی وی کے تامل ناڈو میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے جس سے روایتی سیاسی نظام میں بڑی دراڑ پڑگئی ہے۔ اس سے قبل یہاں حکمران جماعت ڈی ایم کے اور اپوزیشن جماعت اے ڈی ایم کیکا زور رہا ہے جو کہ اس مرتبہ الترتیب 59 اور 47 نشستیں حاصل کرسکی ہیں۔
وجے خود پیرمبور اور تروچی دونوں نشستوں سے کامیاب ہوئے۔ ان کی جماعت نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں تقریبا 35 فیصد (34.92 فیصد) ووٹ حاصل کیے جو ایک غیر معمولی کارکردگی ہے۔خیال رہیکہ وجے نے2024 میں اپنے کریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہتے ہوئے سیاست میں شمولیت اختیار کی تاہم ان کی سیاسی سرگرمیاں اس سے بہت پہلے شروع ہوچکی تھیں۔2009 میں انہوں نے اپنے فین کلبزکو فلاحی کاموں کے ایک مقبول نیٹ ورک میں تبدیل کیا۔2011 میں اس نیٹ ورک نے اے ڈی ایم کے اتحاد کی حمایت کر کے اپنی سیاسی طاقت کا ابتدائی مظاہرہ کیا۔وقت کے ساتھ ان کے فلمی ایونٹس سیاسی رنگ اختیار کرتیگئے، جہاں وہ نوجوانوں سے بے روزگاری، امتحانی دبا اور بدعنوانی جیسے مسائل پر بات کرتے رہے اور 2019 میں انہوں نے مودی سرکار کے شہریت ترمیمی قانون پر بھی تنقید کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی