i بین اقوامی

بحرین کی آبنائے ہرمز میں طاقت کے استعمال کیلئے سلامتی کونسل سے منظوری لینے کی تجویزتازترین

March 24, 2026

بحرین نے آبنائے ہرمز میں طاقت کے استعمال کیلئے سلامتی کونسل سے منظوری لینے کی تجویز پیش کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسودہ قرارداد میں تمام ضروری اقدامات کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔بحرین نے بحری اتحاد کے ذریعے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کی بھی تجویز پیش کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس آبنائے ہرمز سے متعلق متبادل قرارداد تیار کرنے میں مصروف ہے۔ واضح رہے ایران نے آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر بند کر دیا ہے، جو دنیا کی تقریبا 20 فیصد تیل و گیس کی ترسیل کا اہم راستہ ہے، اس اقدام کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی