i بین اقوامی

بجلی گھروں پر حملے کے بعد لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ایرانتازترین

May 25, 2026

ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بجلی گھروں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے مختلف اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ ملکی خبر رساں ادارے آئی ایس این اے کے مطابق محمد رضا عارف نے کہا کہ بعض پاور پلانٹس صنعتوں کی ضروریات کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، جس کے باعث حکومت کو قومی گرڈ سے بجلی فراہم کرنا پڑ رہی ہے۔محمد رضا عارف نے مزید کہا کہ حکومت کی توجہ توانائی کے موثر اور مناسب استعمال پر مرکوز ہے تاکہ موجودہ صورتحال میں بجلی کی فراہمی کو برقرار رکھا جا سکے۔اس سے قبل رواں ہفتے ایرانی وزیرِ تیل نے بھی شہریوں سے ایندھن کے استعمال میں احتیاط برتنے کی اپیل کی تھی کیونکہ حالیہ حملوں میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی