i بین اقوامی

چارلی کرک کی بیوہ نے مبینہ قاتل کو معاف کردیاتازترین

September 22, 2025

امریکا میں قتل کئے گئے چارلی کرک کی بیوہ نے مبینہ قاتل کو معاف کردیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ چارلی کرک نے نوجوانوں کو کامیابی کا راستہ دکھایا،انہیں، حق بات پر قتل کیا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چارلی کرک کی یاد میں ایریزونا ایک تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں غم سے نڈھال ان کی بیوہ ایریکا کرک نے سب کو اشکبار کردیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے شوہر کے مبینہ قاتل کو معاف کرتی ہیں۔ایریکا نے کہا، میں نہیں جانتی کہ چارلی کو کیوں قتل کیا گیا، مگر میں نے اس کے قاتل کو معاف کردیا ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران ایریکا کرک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔تعزیتی اجتماع میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور چارلی کرک کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ چارلی کرک امریکا کا ہیرو ہے، اس کی اچانک موت نے سب کو افسردہ کیا۔

ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ امریکی تاریخ میں چارلی کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ چارلی نے نوجوانوں کے لئے عملی زندگی میں کامیابی کا راستہ دکھایا۔ اپنی آخری گفتگو میں وہ پرعزم تھے کہ شکاگو کو جرائم سے پاک کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ملک بھر میں میری انتخابی مہم چلائی، چارلی حق کی بات کرتا تھا اس لئے اسے قتل کیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا کی بری حالت تھی اب مستحکم ہے، دوسرے ملکوں نے ٹیرف سے فائدہ اٹھایا اور امیر ہو گئے، شکاگو کو جرائم سے پاک کریں گے، آٹزم کا حل ڈھونڈ لیا ہے، کل بڑا اعلان کرونگا۔تقریب میں جے ڈی وینس، ایلون مسک اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی