چین کے صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کا اعلان کردیا گیا ۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق قدرتی آفات سے بچائو ، کمی اور امداد کے قومی کمیشن نے چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں بارش سے آنے والے سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔26 جولائی کی سہ پہر کو ڈنگسی شہر کی وی یوان کائونٹی کے ایک خوبصورت علاقے میں اچانک سیلاب آیا، جس سے 25 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔کمیشن نے صوبہ گانسو کے حکام پر زور دیا کہ وہ آفات سے نقصانات کی تحقیقات اور ذمہ داری کا جلد از جلد کرے، اپنی آفات سے بچائو ، تخفیف اور امدادی صلاحیتوں میں اضافہ کرے، اور لوگوں کی جان و مال کی بہتر حفاظت کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی