i بین اقوامی

چین نے 10 امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دیتازترین

June 22, 2026

چین نے امریکی عائد پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی لگا دی۔ غیرملکی میڈیارپورٹکے مطابق چینی وزارتِ تجارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 امریکی فوجی کمپنیوں کو دہرے استعمال یعنی ایسے سامان کی سپلائی روک دی گئی ہے جو فوجی اور غیر فوجی دونوں مقاصد کے لئے استعمال ہو سکتا ہے۔چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چین کی قومی سلامتی کے تحفظ اور امریکی حکومت کی جانب سے چینی فوجی کمپنیوں کی نام نہاد فہرست میں غلط توسیع کا جواب دینے کے لئیاٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی محکمہ دفاع نے چین کی معروف بڑی کمپنیوں علی بابا، بی وائے ڈی اور بائیڈو کو ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جن کے بارے میں دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ چینی فوجی نظام سے وابستہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی