سینٹرفارچائنا اینڈ گلوبلائزیشن کینائب صدرپروفیسر وکٹرگائو نے لائیو پروگرام میں جنرل بچشی کی درگت بنادی اور کہا جنرل بخشی آپ کو تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے، چین پاکستان کی دوستی دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان ایک لائیو پروگرام میں اس وقت ماحول شدید گرم ہوگیا جب چین کے معروف تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اور عالمی امور کے ماہر پروفیسر وکٹر گا نے بھارتی ریٹائرڈ جنرل بخشی کو منہ توڑ جواب دے کر خاموش کرا دیا۔پروگرام کا آغاز تو روایتی تجزیاتی گفتگو سے ہوا مگر جیسے ہی جنرل بخشی نے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات دہرانے شروع کیے، چینی تجزیہ کار وکٹر گا نے نہ صرف اسے آڑے ہاتھوں لیا بلکہ تاریخی حقائق کے آئینے میں ایسا بینقاب کیا کہ جنرل بخشی کو جھنجھلاہٹ میں آکر بار بار موضوع بدلنا پڑا۔جنرل بخشی، آپ کو تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے! یہ وہ جملہ تھا جس نے پورے شو کی فضا پل میں بدل دی۔
پروفیسر وکٹر گا نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی کوئی وقتی مفاد نہیں بلکہ ایسی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے جیسے پہاڑوں کی چٹانیں۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا یہ دوستی مئی 2025 کو شروع نہیں ہوئی بلکہ دہائیوں پر محیط ایک قابلِ فخر رشتہ ہے۔ اسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔پروگرام میں وکٹر گا نے چین اور پاکستان کے اسٹریٹیجک اشتراک پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ دونوں ممالک مل کر جنگی طیارے بناتے ہیں، اور دفاعی تعاون ان کے دیرینہ اعتماد کا مظہر ہے۔جب جنرل بخشی نے پاکستان کو دہشت گردی کا گڑھ قرار دینے کی کوشش کی تو پروفیسر وکٹر گا نے برہمی سے کہا کہ دہشت گردی کا الزام لگا کر کسی ملک پر فوری چڑھائی کرنا دانشمندی نہیں بلکہ جارحیت اور غیرذمہ داری کی علامت ہے۔ عالمی برادری کو ثبوت، مکالمہ اور امن کی زبان میں بات کرنی چاہیے، نہ کہ جنگی نعروں میں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی