i بین اقوامی

دوران نشریات اسرائیلی حملے سے متاثرہ ایرانی ٹی وی کی عمارت کی ویڈیو جاریتازترین

June 20, 2025

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے والی ایران کی سرکاری ٹی وی کی عمارت کی ویڈیو جاری کردی۔ سی این این کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے والی ایرانی ٹی وی کی عمارت پر رپورٹ بنائی گئی ہے جس میں تباہ اسٹوڈیوز اور نیوز روم کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں جلے ہوئے پیپر اور کمپیوٹرز بھی دیکھے جاسکتے ہیں جب کہ حملے کے بعد آگ لگنے سے عمارت انتہائی بوسیدہ دکھائی دینے لگی ہے۔چند روز قبل اسرائیل نے تہران پر کیے گئے حملوں میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا جس دوران عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔حملے کے بعد کچھ دیر کے لیے نشریات روکنا پڑی تھیں جب کہ حملے کے دوران خبریں پڑھنے والی اینکر سحر امامی نے کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ خبریں دینا شروع کردی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی