ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی۔دوہفتے کی جنگ بندی اورمذاکرات پرایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کومجرمانہ جنگ میں ناقابل تردید، تاریخی اورعبرتناک شکست کا سامنا کرناپڑا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران نے امریکاکو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبورکردیا، تجاویز میں امریکاکی جانب سے عدم جارحیت کی ضمانت دیناشامل ہے، آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو جاری رکھنے کی تجویزشامل ہے۔ بیان کے مطابق افزودگی کو قبول کرنے، تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کوختم کرنا، سلامتی کونسل اوربورڈ آف گورنرزکی تمام قراردادوں کوختم کرنا، ایران کو معاوضہ ادا کرنے، خطے سے امریکی جنگی افواج کیانخلاکی تجویز شامل ہیں۔سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق لبنان کیخلاف تمام اسلامی محاذوں پرجنگ بندی کو روکنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے فتح کی تفصیلات سامنے آنے تک اتحاد ویکجہتی کوبرقراررکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی دو ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لئے ایران کی شرائط مان لیں جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دو ہفتے کی بندی کا اعلان کیا۔
دوسری جانب دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔ جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران لوگوں نے قومی پرچم تھامے ہوئے تھے اور پرجوش نعرے بازی کی۔مظاہروں میں خواتین، بچے، بوڑھے ، جوان سب شامل رہے اور مختلف شہری تنصیبات کے گرد انسانی زنجیر بھی بنائی۔ادھر ایرانی موسیقار علی قمصری نے دماوند پاور پلانٹ کے باہر دھرنا دیا اور کہا حملے روکنے کے لیے موسیقی بجائیں گے۔ ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی جنگ بندی پر جشن کا سماں رہا، لوگ رات گئے گھروں سے باہرنکل آئے، ایران پر مسلط جنگ روکے جانے کاخیرمقدم کیا۔یاد رہے اس سے پہلے ٹرمپ کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی، ملک بھر میں ایرانی شہری سڑکوں پر آگئے تھے۔جنگ بندی کے تحت ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے محصولات لیں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایسا ہوا تو یہ ایران کی بڑی کامیابی تصور کی جائے گی جنگ بندی کے تحت ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے محصولات لیں گے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایران ان فنڈز کو تعمیرنو کے لیے استعمال کریگا تاہم عمان کے منصوبے غیر واضح ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایسا ہوا تو یہ ایران کی بڑی کامیابی تصور کی جائیگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی