i بین اقوامی

فلپائن میں ایران جنگ کے سبب توانائی ایمرجنسی نافذ کردی گئیتازترین

March 25, 2026

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے ایران جنگ کے سبب عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے اور توانائی بحران شدت اختیار کرنے نتیجے میں قومی سطح پر توانائی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق صدر مارکوس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد پیدا ہونے والے توانائی بحران اور ممکنہ ایندھن قلت کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے، ایمرجنسی ایک سال تک نافذ رہے گی۔فلپائن کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ایندھن، خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا سکیں گے۔

حکام کو تیل کی فوری خریداری، پیشگی ادائیگی اور ذخیرہ اندوزی و منافع خوری کے خلاف کارروائی کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔وزارت توانائی کی سیکریٹری شیرون گارین نے بتایا ہے کہ موجودہ استعمال کے حساب سے فلپائن کے پاس تقریبا 45 دن کا ایندھن ذخیرہ موجود ہے، حکومت ایک ملین بیرل تیل خرید کر اضافی ذخیرہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم سپلائی میں غیر یقینی صورتِ حال برقرار ہے۔حکومت نے عوام پر دبا کم کرنے کے لیے بعض شہروں میں طلبہ اور ملازمین کو مفت بس سفر کی سہولت فراہم کی ہے جبکہ موٹر سائیکل، ٹیکسی ڈرائیورز اور پبلک ٹرانسپورٹ ورکرز کو 5 ہزار مالی امداد دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی