سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کو لے جانے والے طیارے نے فنی خرابی کے باعث ترکیہ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سانچیز ہمسایہ ملک آرمینیا میں یورپی پولیٹیکل کمیونٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئیجا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ہسپانوی حکومت کے ایک بیان کے مطابق انقرہ میں قیام کے بعد ہسپانوی وفد نے آرمینیا کے لیے اپنا سفر دوبارہ شروع کیا ۔اس نے فنی خرابی کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یورپی رہنما یورپی پولیٹیکل کمیونٹی کے اجلاس کے لیے آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں اکٹھے ہو رہے ہیں جو پیر کو شروع ہو ا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی