i بین اقوامی

فوج سے مکمل رابطہ ہے ، سپریم لیڈر سے اختلافات اور مستعفی ہونے کی خبریں غلط ہیں ، ایرانی صدرتازترین

August 05, 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے استعفی دینے پر غور سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دے کر مسترد کر دیا۔صدر پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای سے اختلافات کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر سے کوئی اختلاف نہیں ، اپنے عہدے پر برقرار رہنے ہوئے بطور صدر ذمہ داریاں انجام دیتا رہوں گا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اورمسلح افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور رابطہ موجود ہے۔ اگر مستعفی ہونے کا فیصلہ کروں گا تو اس کا اعلان خود کروں گا ، فی الحال مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کے درمیان اختلافات موجود ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔صدر پزشکیان نے کہا ان کی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ریاستی ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل ایرانی صدر کے ڈپٹی انفارمیشن افسر مہدی طباطبائی نے کہا تھا کہ سیاسی انتہاپسند افواہیں پھیلا رہے ہیں تاکہ قومی اتحاد کو نقصان اور ایران کے دشمنوں کے مفادات کو فائدہ پہنچایا جائے۔ اور ایران کے مخالفین کو فائدہ حاصل ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی