غزہ بورڈ آف پیس میں طاقت کا منبع صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف پیس قرارداد کے متن کے مطابق غزہ کا انچارج امریکا ہوگا،اگلے بورڈ آف پیس چیئرمین نامزد کرنیکا مکمل اختیار بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس معاہدے میں شامل دیگر ملکوں کا کردار معاون کا ہوگا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ اٹلی اور اسپین نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی