i بین اقوامی

گوئٹے مالا جیل فسادات، قیدیوں نے تین جیلوں میں درجنوں اہلکار یرغمال بنا لیے،صدر کا ملک میں محاصرہ کی حالت نافذ کرنے کا اعلانتازترین

January 19, 2026

گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو آریوالو نے جیل کے درجنوں پولیس اہلکاروں کو قیدیوں کے بنرغے سے چھڑائے جانے کے بعد ملک میں محاصرہ کی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا ۔ اس اقدام کے ساتھ ہی ہفتے کے آخر میں ہونے والے گینگ تشدد کا بھی خاتمہ ہوا، جس میں کم از کم سات پولیس اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والے قیدیوں نے ہفتے کے روز تین مردوں کی جیلوں میں 46 جیل اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔حکومت نے ان فسادات کا الزام گینگ بیریو 18 پر عائد کیا، جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ جیلوں میں اپنے ارکان کے لیے مزید مراعات حاصل کرنے کے لیے دبا ڈال رہا تھا۔جب سیکیورٹی فورسز نے اس جیل پر دوبارہ قبضہ حاصل کیا جہاں گینگ کا سربراہ الدو ڈپی قید تھا، تو اس کے بعد گینگ کے افراد نے گوئٹے مالا سٹی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پولیس پر حملے شروع کر دیے۔ اس دوران گینگ کے سربراہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔بعد ازاں صدر برنارڈو آریوالو نے 30 روزہ اسٹیٹ آف سیج کا اعلان کیا، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کی پوری طاقت، بشمول پولیس اور فوج، کو گینگ تشدد کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت ملے گی۔

گوئٹے مالا کے قانون کے تحت، اسٹیٹ آف سیج کے نفاذ سے عوامی نظم و نسق کو لاحق خطرات کے جواب میں شہری آزادیوں کو عارضی طور پر محدود یا معطل کیا جا سکتا ہے اور سیکیورٹی فورسز کے اختیارات میں توسیع کی جا سکتی ہے۔گوئٹے مالا کی کانگریس نے اکتوبر 2025 میں بیریو 18 کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا، جو اس وقت کے فورا بعد ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس گینگ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر فہرست میں شامل کیا تھا۔ اسٹیٹ آف سیج (محاصرہ کی حالت یا ہنگامی محاصرانہ صورتحال) اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب کسی ملک، شہر یا علاقے کو شدید خطرات کا سامنا ہو، جیسے جنگ، بڑے پیمانے پر دہشت گردی، بغاوت یا انتہائی سنگین امن و امان کی صورتحال،اس حالت میں عام طور پر سویلین حکومت کے اختیارات محدود کر دئیے جاتے ہیں اور فوج یا سیکیورٹی اداروں کو غیر معمولی اختیارات دے دئیے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی