i بین اقوامی

گرین لینڈ کے عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں گے،فرانس مملکت ڈنمارک کے ساتھ متحد ہو کر کھڑا رہے گا، صدر میکرونتازترین

January 29, 2026

فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس مملکت ڈنمارک کے ساتھ متحد ہو کر کھڑا رہے گا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق گرین لینڈ اور ڈنمارک کے صدور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس مملکت ڈنمارک کے ساتھ وابستگی برقرار رکھے گا، گرین لینڈ برائے فروخت نہیں، نہ اسے زبردستی لیا جا سکتا ہے۔فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں گے، ہم کل بھی آپ کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں، اور آئندہ بھی رہیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران ڈنمارک اور گرین لینڈ کے صدور نے علاقہ فروخت کرنے کی تجویز مسترد کر دی، ڈنمارک نے گرین لینڈ پر اپنی خودمختاری کی دوبارہ تصدیق بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی