i بین اقوامی

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویتازترین

August 05, 2026

یمن کے حوثی گروہ کے عسکری ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر کے شمالی حصے میں ایک سعودی آئل ٹینکر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے بیان کے مطابق سعودی آئل ٹینکر 'وفا' کو سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع کے قریب بحیرہ احمر کے شمالی پانیوں میں نشانہ بنایا کیا گیا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ 22 جولائی کو سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک حوثیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 8 سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جبکہ 29 سعودی آئل ٹینکرز کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں آگے بڑھنے سے روک کر واپس لوٹنے پر مجبور کیا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی