i بین اقوامی

حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملےتازترین

June 08, 2026

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے لبنان کی سرحد اور شمالی اسرائیل کے قریب واقع اسرائیلی فوجی پوزیشنوں اور فوجیوں کے اجتماع پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے متعدد حملے کیے ہیں۔ مزاحمتی تنظیم کے بیان کے مطابق لبنانی قصبے مارکبا کے مقابل واقع مرج کے فوجی مقام پر موجود اسرائیلی فوجیوں کو ایک ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔اسی طرح العدیسہ کے جنوب میں واقع جل الحمر کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا، جبکہ دویف بیرکس کے اندر موجود اسرائیلی اہلکاروں کو بھی ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔حزب اللہ کا مزید کہنا ہے کہ یفتاح بیرکس میں قائم اسرائیلی توپ خانے کی پوزیشن پر بھی حملہ کیا گیا، جبکہ برک المرج کے قریب موجود اسرائیلی فوجیوں کے کو جدید اور اعلی معیار کے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی