i بین اقوامی

یو اے ای ،نئے اسلامی سال کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلانتازترین

June 17, 2025

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسلامی نئے سال (ہجری سال نو) کے موقع پر جمعہ، 27 جون 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ۔حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل سرکاری ملازمین کے لیے ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں تین دن کا طویل ویک اینڈ (جمعہ، ہفتہ اور اتوارکو)نصیب ہوگا، جب کہ کام کا آغاز دوبارہ پیر، 30 جون سے ہوگا۔اگرچہ یہ اعلان صرف سرکاری شعبے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم متوقع ہے کہ نجی شعبہ بھی اسی تاریخ کو چھٹی دے گا، جیسا کہ اکثر یو اے ای کے عوامی تعطیلات کے کیلنڈر میں ہوتا ہے۔یہ تعطیل عید الاضحی کی چھٹیوں کے فورا بعد آرہی ہے، جسے شہری قیام گاہ پر آرام، مختصر سفر یا اسٹے کیشن کے لیے بہترین موقع سمجھ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی