i بین اقوامی

یہودی فنڈنگ پر بیانات، ڈیموکریٹ سیاستدان عبدالرحمن السید نے امریکی میزبان کو لاجواب کر دیاتازترین

August 04, 2026

امریکی ڈیموکریٹ سیاستدان عبدالرحمن محمد السید نے یہودی ریاست کیلئے فنڈنگ سے متعلق بیانات کو یہود مخالف تصور قرار دینے کی کوشش پر امریکی میزبان کو لاجواب کر دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عبدل السید نے کہا کسی غیر ملکی حکومت کے اقدامات کے دفاع کے لئے یہود دشمنی کے خدشے کو استعمال کرنا یہودی امریکیوں کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہود دشمنی اور اسلاموفوبیا ایک ہی نوعیت کے مسائل ہیں اور ہمیں دونوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، ہم اس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے کہ امریکا کی سالانہ 3 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی بنیادی امداد نسل پرستانہ علیحدگی کی مالی معاونت کیلئے کیوں استعمال ہو رہی ہے۔امریکی ڈیموکریٹ سیاستدان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برس میں ہونے والی نسل کشی کی جنگ میں ہمارا شامل ہونا ضروری نہیں تھا، ہمیں کسی بھی حکومت کو غیر مشروط فوجی امداد نہیں دینی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی