i بین اقوامی

یہودیوں کی شر انگیزی، مسجد اقصی میں ذبیح کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیاتازترین

January 24, 2023

یہودیوں کی انتہاپسند تنظیموں نے شر انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصی میں ذبیح کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا،عرب میڈیا کے مطابق انتہاپسند یہودیوں کی متعدد تنظیموں نے اسرائیل کے وزیرسیکورٹی اتمار بن گویر کو اس سلسلے میں باضابطہ درخواست دے دی ہے،درخواست میں یہودی تنظیموں نے اپنے سالانہ تہوار کے موقع پر مسجد اقصی میں بھیڑ ذبح کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہودیوں کا سالانہ تہوار رواں سال مسلمانوں کے لیے مقدس مہینے رمضان میں آرہا ہے،یہودیوں کے انتہاپسند گروپ سوشل میڈیا پر لوگوں کومسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد اقصی میں جا کر جانور ذبیح کرنے پر اکسا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی