i بین اقوامی

یوکرینی حملوں کے بعد روس کا مدار میں 100 سے زائد سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہتازترین

June 04, 2025

یوکرین کے ڈرون حملوں کے بعد روس نے مدار میں 100 سے زائد سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ مدار میں 102 اسپیس کرافٹ نصب کیے جائیں گے تاکہ ڈرونز سے نمٹا جا سکے۔ادھر آئی اے ای اے کے سربراہ کی یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات ہوئی جس میں جوہری پلانٹ میں سیکیورٹی کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رافیل گروسی نے کہا پلانٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے دریائے دنیپرو سے پانی پمپ کرنا پڑے گا۔ جو فی الحال بند ہے۔اس موقع پر یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس کی طرف سے نیوکلیئر پلانٹ سے متعلق الزام مضحکہ خیز اور خطرناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی