i بین اقوامی

یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے، ایرانی صدرتازترین

April 14, 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لئے تعمیری کردار ادا کرے ، امریکی پالیسی اپنے پیدا کردہ مسائل کو مزید بڑھا دیتی ہے انہوں نے یہ بات فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میںکہی ۔اپنے ٹیلیگرام بیان میں انہوں نے کہا کہ تہران بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہی مذاکرات جاری رکھنے کا خواہاں ہے کیونکہ کسی بھی قسم کی مبالغہ آرائی یا عالمی اصولوں سے ہٹ کر رویہ دیرپا معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔پزشکیان نے میکرون سے کہا کہ یورپ امریکا کو ان اصولوں کی پاسداری پر آمادہ کرنے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ دھمکیوں، دبائو اور فوجی اقدامات پر مبنی حکمت عملی نہ صرف مسئلے کا حل نہیں بلکہ پیچیدگیوں میں اضافہ کرتی ہے۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پالیسی اپنے پیدا کردہ مسائل کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی