i بین اقوامی

یورپی سائنسدانوں کا چاند پر بھیجنے کیلئے نئے اور منفرد مشن کا اعلانتازترین

February 03, 2026

یورپ کے سائنسدان نے ٹیکنالوجی کو مزید موثر بنانے کیلئے روبوٹس چاند پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جس کی باقاعدہ تیاریاں شروع کردی گئیں۔غیرملکی میڈیارپوٹرس کے مطابق سائنسدانوں کا اِس حوالے سے کہنا ہے کہ مشن کا مقصد مستقبل کی خلائی مہمات کو آسان اور محفوظ بنانا ہے،اس منصوبے میں یونیورسٹی آف ملاگا کے سپیس روبوٹکس لیب کے محققین بھی شامل ہیں جنہوں نے سپین کے آتش فشانی جزیرے لانزاروتے پر 3 جدید روبوٹس کی جانچ اور تصدیق کی۔دوسری جانب یورپی سائنسدانوں کا یہ بھی دعوی ہے کہ خلا میں بھجوائے جانے والے روبوٹس انتہائی مشکل اور زیرِ زمین ماحول میں خودمختار انداز میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ٹیم کا کہنا ہے یہ مشن مشکل مگر اہم ہدف ہے، اگرچہ لاوا ٹنلز میں بے پناہ امکانات موجود ہیں تاہم ان تک رسائی نہایت دشوار ہے،سائنسدانوں کے مطابق ناہموار زمین، محدود داخلی راستے اور خطرناک حالات ان مقامات کی تحقیق کو ایک بڑا چیلنج بنا دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی