i بین اقوامی

جیفری ایپسٹین فائلز، بِل اور ہیلری کلنٹن تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو تیارتازترین

February 03, 2026

سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن جیفری ایپسٹین سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پر تیار ہو گئے ۔یہ کمیٹی جنسی جرائم میں سزا یافتہ جیفری ایپسٹین کے بارے میں سامنے آنے والی فائلز کی تحقیقات کر رہی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے سے ریپبلکن اکثریت رکھنے والے ایوان میں دونوں مشہور ارکان کے خلاف ممکنہ توہین کی کارروائی رک سکتی ہے جس کے تحت آگے چل کر فوجداری الزامات بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔امریکی محکمہ انصاف نے حال ہی میں جیفری ایپسٹین سکینڈل کے حوالے سے لاکھوں کی تعداد میں فائلز جاری کی ہیں جن میں کئی مشہور شخصیات کے نام بھی موجود ہیں۔اس سوال کہ کیا ایوان کلنٹن کے خلاف توہین کی کارروائی کو برقرار رکھے گا؟ تو اس کے جواب میں ایوان نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن کا کہنا تھا کہ ابھی اس بارے میں کام ہو رہا ہے اور وکلا تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس سے تھوڑی دیر قبل مائیک جانسن نے اس اطلاع کا خیرمقدم کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن ایوان میں گواہی کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔ایوان کی نگران کمیٹی نے پچھلے ہفتے سفارش کی تھی کہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے گواہی دینے سے انکار پر بل کلنٹن کے خلاف توہین کے ارتکاب کی کارروائی کی جائے۔

جس کے بعد انہوں نے پینل کے ساتھ تعاون کی پیشکش کی تھی تاہم ذاتی طور پر پیش ہونے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ تحقیقات ایک جانبدارانہ سرگرمی ہے جس کا مقصد ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔بل کلنٹن کے نائب چیف آف سٹاف اینجل یورینا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے آپ کو حلف کے تحت بتایا تھا جو کچھ وہ جانتے تھے لیکن آپ نے پرواہ نہیں کی لیکن اب سابق صدر اور سابق وزیر خارجہ وہاں موجود ہوں گے ایک ایسی مثال کے لئیجو ہر ایک پر لاگو ہو۔بل کلنٹن جیفری ایپسٹین کے جہاز پر 2000 کے آغاز میں آفس چھوڑنے کے بعد کئی بار سفر کیا۔وہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ وہ ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔وائٹ ہائوس کی نگران کمیٹی کے سربراہ اور ریپبلکن نمائندے جیمز کومر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بل کلنٹن نے پیش ہونے کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی اور وہ پینل کے ارکان کے ساتھ مزید اقدامات کے حوالے سے بات کریں گے۔ان کے مطابق کلنٹن کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ شرائط سے متفق ہیں تاہم ان میں زیادہ وضاحت موجود نہیں ہے اور انہوں نے اپنا بیان دینے کے لیے کوئی تاریخ بھی نہیں دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ان شرائط کو واضح کرنے کی کوشش کروں گا جن سے انہوں نے اتفاق کیا اور کمیٹی ارکان کے ساتھ بھی اگلے اقدامات کے حوالے سے بات کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی