i بین اقوامی

جنگ بندی کا مطالبہ ،ٹرمپ نے پاپائے روم کو جرائم پسند قرار دیدیاتازترین

April 13, 2026

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو کو جرائم پسند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرم کے معاملے میں پوپ لیو کمزور ہیں اور خارجہ پالیسی کے معاملے میں وہ خوفناک ہیں ۔ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایسا پوپ پسند نہیں، انہوں نے ہمیں نشانہ بنایا ہے، ہمیں ایسا پوپ پسند نہیں جو یہ کہے کہ جوہری ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے، ہم ایسا پوپ نہیں چاہتے جو یہ کہے کہ ہمارے شہروں میں جرائم قابلِ قبول ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ پوپ لیو ایک نہایت لبرل سوچ رکھنے والے شخص ہیں، وہ ایسے شخص ہیں جو یہ نہیں سمجھتے کہ ہمیں کسی ایسے ملک کے ساتھ تعلق نہیں رکھنا چاہئے، جو جوہری ہتھیارحاصل کرنا چاہتا ہو تاکہ دنیا کو تباہ کرسکے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں پوپ لیو کا مداح نہیں ہوں، میرے خیال میں پوپ لیو اچھا کام نہیں کر رہے، پوپ خارجہ پالیسی کے لیے انتہائی خراب ہیں۔یاد رہے کہ پاپائے روم لیو چہار دہم نے امریکا سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا اور ٹرمپ کی دھمکیوں پر تنقید کی تھی، پاپائے روم نے اب لبنان پر بھی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی