i بین اقوامی

جنگ بندی کی نئی تجویز، امریکی وزیرخارجہ کے لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے رابطےتازترین

June 01, 2026

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے رابطے کئے ہیں۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے رپورٹر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نئی جنگ بندی کی تجویز پر لبنانی او ر اسرائیلی رہنمائوں سے گفتگو کی۔امریکی تجاویز میں شامل ہے کہ حزب اللہ پہلے اسرائیل پر حملے روکے، جواب میں اسرائیل بیروت میں کشیدگی سے گریز کرے گا۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے رپورٹر کے مطابق اسپیکر لبنانی پارلیمنٹ نے کہا کہ اسرائیل پہلے حملے روکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی