i بین اقوامی

جنگ بندی کیلئے امریکا، پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ، تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے، رپورٹتازترین

May 06, 2026

امریکا ایران جنگ بندی کیلئے واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے، ریڈلائنز پر بات ہو رہی ہے۔عرب ٹی وی الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی بضد ہیں کہ وہ کسی اور نکتے سے پہلے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی چاہتے ہیں کہ پہلے ایرانی سمندروں کی ناکا بندی ختم ہو۔ رپورٹ کے مطابق جہاں ان مذاکرات کے آگے بڑھنے کا امکان بہت روشن ہے، وہیں یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ کسی ایک واقعے کو لے کر تنازع پھر بڑھ سکتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق واشنگٹن اور اسرائیل میں دو سے تین ہفتوں کی مختصر جنگ کی باتیں بھی گردش میں ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس مختصر جنگ کا ہدف ایران کو مرضی کے مذاکرات پر قائل کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی