مشرق وسطی جنگ کے 39 ویں روز بھی اسرائیل نے جارحیت جاری رکھتے ہوئے ایران کے شہری انفراسٹرکچر پر بمباری کی جس سے تہران میں ایک یہودی عبادت گاہ مکمل تباہ ہو گئی، ایران کی جاسک بندرگاہ پر ماہی گیروں کی کشتی پر حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، ایران نے بھی جوابی حملوں میں امریکی تنصیبات اور اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، امریکی صدرٹرمپ کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی کے پلوں پر ایرانی حملوں کا خدشہ،سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والا پل ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جبکہ ایرانی وزیر نائب کھیل کا پاور پلانٹس بچانے کیلئے ہیومن چین بنانے کا اعلان ہے ۔ایرانی خبر رساں اداروں مہر اور فارس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب دارالحکومت تہران اور اس کے مغرب میں واقع شہر کرج کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تہران اور کرج کے بعض علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع اب تک موصول ہوئی ہے۔ ادھرایران کے جنوبی علاقے میں واقع جاسک بندرگاہ پر ماہی گیری کی کشتی پر دشمن کے حملے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
صوبہ ہرمزگان کے نائب گورنر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کشتی سمندر میں موجود تھی، جاسک بندرگاہ خلیج عمان میں ایک نہایت اہم اور حساس مقام پر واقع ہے، یہ بندرگاہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں واقع ہے اور جغرافیائی لحاظ سے اس کی حیثیت انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی سمندری گزرگاہوں کے قریب ہے، اس کے مقابل متحدہ عرب امارات اور عمان کے ساحلی علاقے واقع ہیں، جو اسے مزید حساس بناتے ہیں۔واقعے کے بعد ایرانی سکیورٹی اداروں نے علاقے میں نگرانی بڑھا دی ہے اور حملے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس دوران ٹرمپ کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی کے پلوں پرایرانی حملوں کا خدشہ ہے۔، سعودی حکام کیمطابق سعودی عرب اوربحرین کوملانیوالا پل ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا،کنگ فہد کازوے کو احتیاطی تدابیر کیتحت بندکیاگیا ہے،25 کلومیٹر طویل پل سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے۔ایرانی وزیر نائب کھیل نے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ہیومن چین بنانے کا اعلان کردیا۔
ایرانی وزیرنائب کھیل علی رضارحیمی کاکہنا ہیکہ آج دوپہر کو تمام بجلی گھروں کیقریب انسانی ہاتھوں کوزنجیربنائیں گے،ملک بھر کینوجوان،کھلاڑی اورقومی ہروزاس مہم میں شریک ہوں، ہم یہ پیغام دیں گیکہ عوامی ڈھانچے پر حملہ جنگی جرم ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کے و زیراعظم نیٹرمپ پرتنقیدکرتے ہوئیک ہا ایران پرمزید حملوں کی امریکی دھمکی بے فائدہ ہے،انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے پرتوجہ دینے پر زور دیا۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کا سب سے بڑا پیٹرو کیمیکل پلانٹ تباہ کر دیا ہے، پاسداران انقلاب کا مالیاتی نظام منظم طور پر ناکارہ بنا رہے ہیں، ایران کے دو بڑے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایران کی 85 فیصد سے زیادہ پیٹرو کیمیکل برآمدات غیر فعال ہو گئی ہیں۔ ادھر ایران نے کویت میں امریکی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 امریکی فوجی زخمی ہوگئے، سی بی ایس نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کویت کے علی السالم ائیر بیس پر حملہ رات گئے کیا گیا۔
ادھر اسرائیلی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 107 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک 7 ہزار سے زائداسرائیلی فوج زخمی ہوچکے ہیں۔ سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 7 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے ہیں، گرنے والے ملبے سے ہونے والے نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے، اپنی سرزمین اور اہم تنصیبات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔دریں اثنا امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام ) نے دعوی کیا ہے کہ اس کی افواج نے جنگ کے دوران ایران میں 13 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، یہ بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا۔سینٹ کام کے مطابق 155 سے زائد ایرانی بحری جہازوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا یا تباہ کر دیا گیا ہے۔کمانڈ نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز اور آبدوزیں شامل ہیں، جبکہ F-35 لڑاکا طیارے اور B-52 بمبار طیارے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ یہ تمام کارروائیاں "آپریشن ایپک فیوری" کے تحت کی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی