i بین اقوامی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیتازترین

August 10, 2026

اسرائیلی فورسز کی جانب سے پیرکی صبح جنوبی لبنان کے علاقے وادی السلوکی کی جانب مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی ۔لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رات کے وقت المنصوری کے قصبے پر گولے بھی فائر کیے۔تاہم ان واقعات میں اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔اسرائیلی فوج نے حال ہی میں المنصوری کے لیے جبری انخلا کا حکم جاری کیا تھا، جو کئی ہفتوں میں اس نوعیت کی پہلی ہدایت تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی