ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے امریکی دبائو کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کی طرف سے نشر کی گئی تقریر میں مسعود پیزشکیان نے کہا ہم اپنے جوہری حقوق پر کسی بھی طرح سمجھوتہ نہیں کریں گے۔خبرایجنسی کے مطابق عمانی وزیر خارجہ نے نئے جوہری معاہدے کے لیے امریکی تجویز پیش کی جسے ایران نے مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ تہران پرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ یورینیم کی افزودگی کو ختم نہیں کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی