i بین اقوامی

جزیرہ قشم میں ڈرونز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات پرحملے کیے، سینٹکامتازترین

June 01, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوارکی درمیانی رات ایران کے گورک اورجزیرہ قشم میں ڈرونز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات پرحملے کئے گئے، یہ کارروائیاں ایران کی جانب سے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کی گئیں۔سینٹکام کے مطابق ایرانی کارروائیوں میں بین الاقوامی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرانا بھی شامل ہے، امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی دفاعی نظام، گرانڈ کنٹرول اسٹیشن،ڈرونز کو تبا ہ کر دیا۔ادھر امریکا نے جنوبی ایران کے جزیرہ سیرک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو میزائل سے نشانہ بنایا۔امریکی حملے کے جواب میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ جزیرہ سیرک پر امریکی حملے کیلئے استعمال ہوئے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی