i بین اقوامی

خلیجی جنگ بھارتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا ہے‘ امریکی جریدہتازترین

March 24, 2026

امریکی جریدے دی نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ خلیج میں جاری جنگ بھارتی معیشت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔دی نیویارک ٹائمز کے مطابق کسی بھی طویل مدتی خلل سے بھارت کے مالی وسائل پر شدید دبائو پڑے گا۔امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ بھارت میں گھریلو گیس کی قلت پہلے ہی صارفین کو مشکلات سے دو چار کر رہی ہے۔دی نیویارک ٹائمز نے کہا کہ جنگ کے باعث بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر شدید خطرے میں ہیں۔دوسری جانب ایک ماہ کے دوران بھارت کی اسٹاک مارکیٹ اب تک تقریبا 10 فیصد تک گر چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی